ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے،مولانا فضل الرحمن

datetime 16  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے،2018 اور2024ء کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا ہے۔جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں کمر توڑ مہنگائی، امن امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی ،اجلاس میں 10اگست کو مردان میں کسان کنونشن ،11اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن اور 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے،2018 اور2024ء کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن ملک بھر میں بالخصوص خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…