اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

گھریلو ملازمہ مریدنی سے 4 ماہ تک زیادتی کرنیوالا نام نہاد جعلی پیر گرفتار

datetime 16  جولائی  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد پولیس نے گھریلو ملازمہ مریدنی سے 4 ماہ تک زیادتی کرنیوالے نام نہاد جعلی پیر کو گرفتارکر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب نلے والا میں شکیل نامی نام نہاد پیر نے گھر کے کام کاج اور خدمت کیلئے بھجوائی گئی 16 سالہ مریدنی کو 4ماہ تک ہوس اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کو حبس بے جا میں قید رکھا گیا۔

اطلاع ملنے پر لڑکی بھاگ کر گھر آگئی، میڈیکل رپورٹ سے لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ والدین کی درخواست پر تھانہ جھمرہ پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کی ماں نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو خدمت کیلئے پیر کے گھر بھیجا تھا،جعلی پیر 4 ماہ تک بچی سے زیادتی کرتا رہا جس کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور حاملہ ہونا ثابت ہوا۔افسوسناک واقعہ رونما ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی سے ملاقات کیلئے وومن پولیس سٹیشن میں واقع جینڈر بیسڈ وائلنس یونٹ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا عبدالوہاب نے انہیں اس حوالے سے بریف کیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلیئر کیا ہے کہ خواتین پر تشدد یا ریپ برداشت نہیں کیا جائے گا، خواتین کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے، خواتین پر تشدد اور ریپ کیس میں ملوث ملزمان سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی اور اسکی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…