ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادی کے کھانے میں مچھلی نہ کھلانے پر دلہا کے ساتھ آئے باراتیوں نے دلہن کے گھر والوں کی پٹائی لگا دی

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے کھانے میں مچھلی نہ کھلائے جانے پر دلہا کے ساتھ آئے ہوئے باراتیوں نے دلہن کے گھر والوں کی پٹائی لگا دی۔اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب میں پنیر، پلاؤ اور سبزی کی بنی ہوئی مختلف ڈشز شادی کے کھانے میں پیش کی گئی تھیں جن میں صرف دو چیزیں موجود نہیں تھیں یعنی ایک مچھلی اور دوسرا گوشت نہ ہونے کی وجہ سے دولہا کے رشتہ دار مشتعل ہوگئے۔دولہا کے ساتھ آئے ہوئے باراتیوں کی جانب سے دلہن کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے دلہن کے گھر والوں پر لاتوں اور مکوں کی بارش کرتے ہوئے لاٹھیوں سے بھی مارا پیٹا۔

واقعے کے بعد شادی تو ملتوی ہو ہی گئی اور دلہن والوں نے پولیس میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مار پیٹ اور جہیز سے متعلق شکایت درج کروادی۔دلہن کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ تین روز قبل ابھیشیک شرما کی میری بیٹی سشما کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد ہونا انجام پائی تھی، جس میں دلہا اپنے باراتیوں کے ساتھ دلہن کو لینے کیلیے پہنچا تھا۔ تمام رسومات ادا ہوچکی تھیں، جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہاں پر سبزیوں کے علاوہ کھانے میں کوئی اور ا?ئٹم موجود نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جس پر دولہا کے والد سریندر شرما اور دیگر مہمانوں نے کھانے میں گوشت کے ا?ئٹم نہ ہونے پر نامناسب الفاظ استعمال کرنا شروع کردیے اور پھر ہمارے اہلخانہ کو مارا پیٹا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں مہمانوں کی جانب سے شادی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کرتے اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دلہن کے اہلخانہ نے واقعے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی جانب سے دلہا کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے جہیز کے طور پر دیے گئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…