بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

تیل قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی منظوری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کمی کی منظوری دے دی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق سب سے زیادہ ہائی اوکٹیں اور ایس او بی سی میں بالترتیب 14 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 94 روپے 14 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 21 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل میں 8 روپے 16 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد مٹی کا تیل 87 روپے 52 پیسے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہائی اوکٹین 116 روپے 45 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد وزیراعظم نواز کا کہنا تھا کہ حالیہ کمی مثالی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام فرد کو ملنا چاہیئے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے وزرا اعلی کو ہدایت کی کہ تمام وزرا اعلی ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اجناس کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائیں

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…