منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار’13 افراد جاں بحق،پانچ زخمی

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی) نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر وادی نیلم کے علاقے لبات بالا سے مظفرآباد جانے والی مسافر جیپ نمبر این ڈبلیو ایف پی ـ9667گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔صدر پاکستان و وزیراعظم پاکستان ،سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ ،وزیراعلی پنجاب ،وزیر داخلہ ،صدر ریاست اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے جیپ کے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کیـریسکیو حکام کے مطابق جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔زخمیوں کو بی ایچ یو پٹہکہ میں منتقل کر دیاگیا ـعینی شاہدین کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب پیش آیاـحادثے میں تین مقامی خواتین بھی زخمی ہوئیں جو گھاس کی کٹائی میں مصروف تھیں

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جن میں محمد اشرف ولد اکبر بلال سکنہ لوات ،غلام یاسین ولد محمد یونس قوم رانا سکنہ لوات ،محمد فرید بٹ ولد عبدالرئوف بٹ سکنہ لوات ،ماجد خان ولد سرور خان سکنہ لوات،طارق ولد غلام ربانی سکنہ لوات،سلمی دختر عبدالر ئوف سکنہ لوات،ریشم جان بیوہ سرور،زردانہ بی بی زوجہ عبداللطیف سکنہ لوات،تنزیل بٹ ولد فاروق بٹ سکنہ لوات ودیگر شامل ہیںـریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقامی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکالنے میں مدد کی۔

دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ،صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ،وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ودیگر سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے مسافر جیپ کے حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعاء مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کیـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…