اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

datetime 9  جولائی  2024 |

پشاور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ گذشتہ روز ڈی آئی خان میں 27 ، کاکول میں 9 ، پشاور اور بالاکوٹ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔

پشاور، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، ہری پور،چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، تورغر ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر اور کرم ، اورکزئی ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ صوبے کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ بار ش کے باعث صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ گذشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ڈی آئی خان میں 27 ، کاکول میں 9 ، پشاوراور بالاکوٹ میں 6 ، پٹن میں 3 اور بونیر میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔۔ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ 12 ، کالام میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…