اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )وزیردفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے سابق وزیر اعظم کا موسم تبدیل ہورہا ہے، ان کا رویہ غیر سیاسی ہے لیکن ان کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے، اسٹیبلشمٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا آپریشن ‘عزم استحکام’ کی حمایت کریگی۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی تھی، ان کا طرز عمل اس وقت بھی مثبت تھا،اب بھی ہوگا۔وزیردفاع نے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کا موسم تبدیل ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا رویہ غیرسیاسی ہے، لیکن انکے خیال میں بانی کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…