منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ممکنہ سیلاب، مون سون بارشیں،چیف سیکرٹری کامحکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ممکنہ سیلاب اورمون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں اورپی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوںکے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ،تمام مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعا ل رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، محکمہ صحت ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات، ویکسیئن کی فراہمی یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ دریائوں پر قائم بندوں کے معائنے کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی یم اے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ موسم کی صورتحال اوردریائوں میں پانی کے بہائو کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کے اشتراک سے موک ایکسرسائز مکمل کر لی گئی ہیں اور ضرورت کے مطابق ٹینٹ، کشتیاں، لائف جیکٹس اور ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کر دیئے گئے ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، بلدیات، صحت اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…