لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہوائوں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہے ۔آج ( پیر)سے لاہوراور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ۔مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔