اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے10کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدلی

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی ہے، محکمہ ایکسائز سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کرلیے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی کے پریمیئم نمبر 1 کی نیلامی 10 کروڑ میں ہوئی، نمبر 5 کی نیلامی 5 کروڑ 30 لاکھ، نمبر7 کی نیلامی 4 کروڑ 60 لاکھ، نمبر8 کی نیلامی 4 کروڑ 10 لاکھ، نمبر9 کی نیلامی 4 کروڑ روپے میں ہوئی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلامی سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر میں لگائی جائے گی، اس سلسلے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد، ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بہت جلد پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کیلئے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نہ صرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…