بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کے پی سستی بجلی پیدا کرے گا، فی یونٹ 6 روپے میں پڑے گا،مشیر خزانہ کا اعلان

datetime 29  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبرپختونخوا پیدا کرے گا اور بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بنائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پیش کررہاہوں، خیبرپختونخوا پرالزم لگتا تھا کہ وہ آئی ایم ایف معاہدیپورینہیں کرتے لیکن اس مرتبہ خیبرپختونخوا اہداف پورے کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے خزانے کے حوالے سے 95 ارب روپے کے اہداف مکمل ہوجائیں گے، اس سال پنشن فنڈ کو الگ سے مختص کردیا ہے، سات ارب روپے لا اینڈ آرڈر کے لییرکھ دییگئیہیں جبکہ رمضان پیکج میں فی خاندان 10ہزار روپے دیے گئے، پنجاب نے 3 ہزار اور سندھ نے5ہزار روپے دیے تھے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں احساس کے تحت چار مزید پروگرام رکھے، دو لاکھ 58 ہزار 909 افراد کا علاج صحت کارڈ سے ہوا۔مزمل اسلم نے کہاکہ بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بنائیں گے اور پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبرپختونخوا پیدا کرے گا، فی یونٹ 6 روپے میں پڑیگا، حکومت ہمیں 62 روپے کا یونٹ دیتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ 10 لاکھ افراد کو سولر پلانٹ دینے جا رہے ہیں، وفاق ہمیں آہستہ آہستہ کرکے پیسے دے رہا ہے، 300 ارب روپے وفاق نے ہمیں دینے تھے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…