منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور سے لڑکیوں کو اغواء کرکے جسم فروشی کروائے جانے کا انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور سے لڑکیوں کو اغواء کرکے جسم فروشی کروانے کا انکشاف ہوا ہے،گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے 3لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ کے انکشاف پر 3 لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا،بازیاب ہونے والی لڑکیاں لاہور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ نواں کوٹ لاہور سے اغوا ہونے والی 16 سال کی لڑکی کو فیصل آباد سے بازیاب کرایا گیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ممتاز نامی خاتون گھر سے ناراض ہوکرجانے والی لڑکیوں کو ٹریپ کرتی ، لڑکیوں کو پارلر اور نوکری کا جھانسہ دے کر ساتھ لے جاتی، ملزمہ نے لڑکیوں کو رقم کے عوض فیصل آباد میں فروخت کیا،ملزمہ نے ان بچیوں کو فیصل آباد سے اسلام آباد بھجوایا، گروہ ان لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ اور اسٹامپ پیپر بنا کر بلیک میل کر کے جسم فروشی کراتا ہے اور 70ہزار ماہانہ وصول کرتا۔انہوں نے کہا کہ گروہ کی نشاندہی پرمزید لڑکیوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔جرائم پیشہ گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…