کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی کیس میں سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لیے جائیں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈ ڈووکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویزپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمتوں کیلییازسرنواشتہارات جاری کریگی، قانون کے مطابق دوبارہ امتحان اور پھرانٹرویو لیے جائیں گے۔ایم کیوایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفراحمد راجپوت نے چیمبرمیں کی۔ ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم اورایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دئیے۔ واضح رہے عدالت نے ایم کیوایم کی درخواست پرملازمتیں دینے پرحکم امتناع جاری کررکھا ہے۔