اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

صارم برنی میرے نام پر چندہ جمع کرتا رہا،برطانیہ سے آئی ہوئی خاتون کا انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ(این این آئی) برطانیہ سے آئی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ صارم برنی ان کے نام پر مختلف چینلز پر چندہ جمع کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آئی عائشہ نامی خاتون نے انسانی اسمگلنگ کیس میں ملزم صارم برنی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں شادی کرکے پاکستان آئی، طلاق کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی، خودکشی کے لیے سی ویو گئی تو لوگوں نے پکڑ کر صارم برنی ٹرسٹ پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے روزانہ پوچھتی کہ مجھے کب بھیجیں گے کہا گیا ابھی آپ کے انٹرویوز ہوں گے پھر بھیجیں گے، مجھے انٹرویوز کے لیے لے دو شوز میں لے جایا گیا 50 سے 60 لاکھ کی فنڈنگ ہوئی، مجھے کچھ نہیں ملا سب اس کے اکانٹ میں چلا گیا۔

خاتون نے کہا کہ پھر میں نے وہاں سے نکلنے کا سوچا اور چوکیدار غلام مصطفی سے بات کی، اس نے مجھے مدد کرنے کا کہا اور مجھے وہاں سے نکلوایا پھر میں نے اس سے شادی کرلی تو صارم برنی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں کہ تم لڑکی لے کر بھاگے ہو۔عائشہ نے کہا کہ یہ معصوم بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے، ان کا برین واش کرتا ہے اور پھر ان کو آگے بیچ دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے دراز میں متعدد برطانیہ کے پاسپورٹس ملے لیکن وہ لوگ غائب تھے۔خاتون نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو برطانیہ بھیجا جائے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…