منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سوات،اسکول بس کھائی میں جا گری، ایک بچہ جاں بحق 41 زخمی

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے اسالہ کوٹنائی میں اسکول بس سڑک کے کنارے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے ،میں ایک طالب علم جاں بحق اور41 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اسکول بس جس میں 42 کے قریب طلبا سوار تھے، خوازہ خیلہ کے ایک نجی اسکول اباسین سے اسکول ختم ہونے کے بعد بچوں کو ان کے گھر لے کر جارہی تھی۔ریسکیو 1122 کی ترجمان شفیقہ گل نے بتایا جب بس اسالا کے علاقے میں ایک تنگ پل پر پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر بچے زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلبا کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا، زخمی ہونے والے 6 طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے جس وجہ سے انہیں علاج کیلئے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر کھائی میں گر گئی، خوازہ خیلہ کے رہائشی حیدر علی نے بتایا کہ یہ وہی ڈرائیور ہے جو لالکو کے علاقے میں طالب علموں کو گبن جبہ لے جانے والی اسکول بس چلا رہا تھا اور تب بھی بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 طالب علم ضاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوئے تھے، اسے پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈرائیور کو اباسین اسکول نے ہائر کرلیا اور ایک بار پھر بس اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ بس بھی بہت پرانی ہے اور یہ اس سڑک کے لیے موزوں نہیں تھی، ایک سماجی کارکن وقاص علی نے ڈان کو بتایا کہ نومبر 2021 میں، ایسی ہی ماڈل کی پرانی بس اسی ڈرائیور کے ساتھ الٹ گئی تھی جس سے 4 طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسالہ کے علاقے میں سڑک اور پل بہت تنگ ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں، انہوں نے بارہا حکام سے سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے کہا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے پر ڈرائیور اور اسکول کے مالک کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ واقعے کی فوری انکوائری کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں بشمول اسکول انتظامیہ اور ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…