اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کمپنی کی گاڑی کی قسطیں ادا نہ کرسکنے پر اکاونٹنٹ کی خودکشی

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سائٹ ایریا میں نجی کمپنی کے اکاونٹنٹ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا عباس کمپاونڈ کے قریب سے نجی کمپنی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

متوفی کی شناخت 55 سالہ حسین ارتضی رضوی ولد ارتضی حسین رضوی کے نام سے کی گئی ہے، متوفی شخص نجی کمپنی میں اکاونٹنٹ تھا اور نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق بدھ کو کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اپنا کام ختم کرکے اپنے اپنے گھر چلے گئے تھے لیکن متوفی اپنے گھر نہیں گیا، کمپنی کے دروازے کی چابی بھی متوفی کے پاس ہوتی تھی، کمپنی ملازمین کے جانے کے بعد متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹکر خودکشی کرلی۔متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے ٹریفک حادثے کے بعد متوفی کا ذہنی توازی درست نہیں تھا اور کمپنی کی جانب سے متوفی کو گاڑی بھی دی گئی تھی لیکن متوفی گاڑی قسطیں ادا نہیں کرپا رہا تھا جس کہ وجہ سے متوفی گزشتہ چند روز سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…