اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ رکھی ہے اس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی حکومت ہے کہ کوئی حج پر بھی نہیں جا سکتا، پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاریوں کو باہر کہیں سے بھی بھیک نہیں ملی، پاکستان تا قیامت رہے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ مجھے جسٹس طارق محمود جہانگیری صاحب نے باعزت بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت باقی ملزمان کی رہائی کے لیے بھی نیا راستہ کھلا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہی کیس مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں ورکروں کا کیس لڑا، بڑے وکیلوں نے تو بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا کیس لڑا ہی نہیں۔