اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ، اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے زائد ایڈز کے نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا، اس سال ایچ آئی وی کے 1300سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، ہر ماہ ڈھائی سو سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس سال ایچ آئی وی کے تیرہ سو سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، نئے کیسز میں بچوں کی تعداد دس سے پندرہ فیصد ہوتی ہے۔

زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، حکام کے مطابق جنوری میں ایچ آئی وی کے257 اور فروری میں 256 کیس سامنے آئے تھے۔میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے۔خیال رہے ملک میں نہ صرف منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ منشیات کے عادی افراد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح ہر دوسرے سال دگنی ہوتی جارہی ہے جو ارباب اقتدار کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔یہ وائرس کئی سال تک خاموشی سے جسم کے مدافعتی نظام کے خلاف اپنا کام کرتا رہتا ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب یہ اس امیون سسٹم کو ناکارہ بنا دیتا ہے اور مہلک بیماری میں تبدیل ہو جاتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…