سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جبکہ کرنٹ لگنے سے محنت کش اور ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہو گئے۔جن کی نعشیں تحویل میں لیکر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے محلہ لڈیان میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی مہر ناصر نے طیش میں آ کر بڑے بھائی 28 سالہ مہر یاسر پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جبکہ سرگودھا سلانوالی روڈ کے قصبہ شاہ نکڈر میں محمد سلیم شاہ نکڈر میں موٹر سائیکلوں مکینک محمد سلیم ویلڈنگ کرتے ہوئے پلانٹ سے بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔سرگودھا کے قصبہ بھیرہ سے ملکوال روڈ پر چک تائب کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بھیرہ کا موثر سائیکل سوار محمد اصغر جانبحق ہو گیا۔پولیس نے مقتول اور متوفین کی نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور مصروف تفتش ہے۔