پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی کی کی نجکاری میں حصہ لینے کیلیے چھ کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا

datetime 4  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری کے لیے فلائی جناح سمیت چھ کمپنیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پری کوالیفائیڈ کمپنیاں /کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری کے لیے آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی کمپنیز/کنسورشیمزکی جانب سے جمع کرائی گئی اہلیت کی دستاویزات(ایس او کیوز)پر بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اور آر ایس او کیو ں طے شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی ضروریات سمیت معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چھ (06) دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں/کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا۔پی آئی اے نجکاری کی بولی میں فلائی جناح لمیٹڈ، ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، Y.B۔ ہولڈنگز (پرائیویٹ)لمیٹڈ، پاک ایتھانول اور (6) بلیو ورلڈ سٹی حصہ بنیں گی۔

اس کے علاوہ RSOQ کے تحت کنسورشیم میں نئے اراکین (LEAD) کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اجازت سے، بولی جمع کرانے کی تاریخ سے 15 دن پہلے شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے طے کردہ اصول اور ضابطہ اخلاق پر اترنا ضروری ہوگا۔پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی لگانے کے عمل کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا جس میں خریداری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس شروع کی جا سکے گی۔اس سے قبل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے اشتہارات کے جواب میں، جو کہ 2 اور 3 اپریل 2024 کو معروف قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا، آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کی جانب سے نجکاری کمیشن کو اہلیت کا بیانیہ آخری تاریخ یعنی 17 مئی 2024 تک موصول ہوا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…