بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں’فواد چوہدری

datetime 27  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این اائی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے،بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرائوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے، انہوں نے ترکیہ میں حکومتیں تبدیل کی ہیں، اب بھی یہ نا ہو کہ خواجہ سرائوں کے چکر میں حکومتیں بدل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے استحکام پاکستان پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی تھی، یہ سب کو پتا ہے کہ میں نے استحکام پارٹی جوائن نہیں کی اس کی ترید کیا کروں۔فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے، ایسے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…