پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد،گزشتہ روز گم ہوئے طالبعلم کی لاش مارگلہ ہائیکنگ ٹریل سے مل گئی

datetime 27  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز گم ہو جانے والے 15سالہ طالب علم طحہٰ کی لاش مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5سے مل گئی۔گزشتہ روز طالب علم کی والدہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ہفتے کی صبح طحہٰ ٹریل 5 پر دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کھائی میں موجود لاش کے قریب پہنچ گئی،لاش پیر سوہاوہ اور بری امام کے درمیان میں واقع گہری کھائی سے ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 15سالہ طحہٰ کے ماموں نے بچے کی لاش شناخت کر لی ہے،ایس پی سٹی اور اے ایس پی سیکریٹریٹ واقعے کی جگہ پر موجود ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں، موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔پولیس کے مطابق لاش کو کھائی سے نکال کر لانے میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف، محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، کھائی سے لاش نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔15سالہ طحہٰ کی ہلاکت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…