ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

datetime 18  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی گئی ہے،جس کے سبب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویو سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے، ممکنہ ہیٹ ویو کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق 21 مئی سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ 23 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو شدت اختیار کرسکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق 21 سے 23 مئی کو دن کے وقت درجہ حرارت تقریبا 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،جبکہ 23 سے 27 مئی کے درمیان درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

شہر میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اور اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔جناح اسپتال میں 20 بستروں پر مشتمل ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں گرمی سے متاثرہ یومیہ 8 سے 10 مریض آرہے ہیں جن میں سے 4 سے 5 مریض تشویشناک حالت میں آرہے ہیں جبکہ 1 سے 2 مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے۔سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات کے انچارج اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت نے کہا کہ سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے 8 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کردیا ہے، جبکہ تشویشناک حالت میں آنے والے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے علیحدہ سے 10 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا گیا ہیجہاں ان کو ہیٹ اسٹروک کی شدید علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کو داخل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال میں یومیہ تقریبا 30 سے 35 مریض بخار،دل گھبرانے اور چکر آنے کی علامات کے ساتھ آرہے ہیں،گرمی سے امراض قلب میں مبتلا افراد اور بزرگ افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ہمارے وارڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ متحرک ہے،جبکہ ان وارڈز میں ڈرپس،آئی وی اینٹی بایوٹکس اور آکسیجن سمیت ڈی ہائڈریشن کے ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

ڈاکٹر لیاقت نے بتایا کہ زیادہ تر مریضوں کو طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے کے ساتھ ہی ڈسچارج کردیا جاتا ہے مگر کچھ مریضوں کو جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے سبب داخل کیا جارہا ہے۔عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ اسپتال میں 8 بستروں پر مشتمل وارڈ بنایا گیا ہے جس میں اے سی،ٹھنڈا پانی،ڈرپس اور آکسیجن سمیت دیگر طبی سہولیات موجود ہیں،اسپتال میں یومیہ 10 سے 15 مریض ہیٹ ویو سے متاثر ہوکر آرہے ہیں،لیکن ان کو طبی امداد کے بعد ڈسچارچ کردیا جاتا ہے۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا کہ ہیٹ ویو میں امراض قلب کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں،کیونکہ گرم موسم میں دل پر اضافی دبا ئوآتا ہے،جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے،ایسی صورتحال میں دل کے مریضوں کو زیادہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اگر دل گھبرائے ،بخار محسوس ہو اور چکر یا متلی محسوس ہو تو فورا اسپتال آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…