جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی طلبہ پر حملہ، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ

datetime 18  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرغستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی طلبہ پر حملے کے واقعے پر ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کرغستان سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز میلس مولدالیف کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں ڈی مارش کرنا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میلس مولدالیف کو کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف گزشتہ رات کے واقعات کی رپورٹس پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کرغستان حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا۔خیال رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر حملے کیے گئے، جس میں متعدد پاکستانی طلبہ بھی زخمی ہوئے۔بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…