کراچی(این این آئی)شہر قائد میں عوامی شکایات سننے کے لیے گورنر ہائوس کے باہر لگا گھنٹہ غائب ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہائوس کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گورنر ہائوس گیٹ نمبر1پر نصب گھنٹہ گزشتہ رات چوری ہوگیا۔دوسری جانب پریس سیکرٹری گورنر ہائوس نے بتایاکہ امید کا گھنٹہ چوری نہیں ہوا بلکہ مرمت کے لئے اتارا گیا ہے، گھنٹے کے اندرونی حصے میں زنگ تھا۔
خیال رہے کہ گورنر ہائوس کے باہر نصب امید کا گھنٹہ ایک سال قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نصب کیا تھا، امید کا گھنٹہ بجاکر شہری کسی بھی سرکاری ادارے کے خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔ایس ایس پی جنوبی ساجد سدوزئی کے مطابق گورنر ہائوس کے باہر لگا گھنٹہ چوری ہونے کی اطلاع نہیں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ کراچی روشنیوں کے بجائے مجرموں کا شہر بن گیا ہے۔