قصور( این این آئی) الہ آباد کے قریب دریائے ستلج میں دو خواتین، سمیت دو بچے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں کنگن پور کے نواحی علاقے ٹھٹھی میں کراچی سے آئے خاندان کے افراد دریائے ستلج کی سیر کرنے آئے تھے، چھبر کے مقام پر دریا میں نہاتے ہوئے 2خواتین 2بچوں سمیت گہرے میں پانی میں لاپتہ ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر دریا میں ڈوبنے والی خواتین و بچوں کی تلاش شروع کر دی، کئے گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈوبنے والی خواتین اور بچے لاپتہ ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھبر کے مقام پر دریا میں پانی کی گہرائی 20سے 25فٹ تک ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔