ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

datetime 14  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک اداروں کے سوا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ چاہے نفع بخش ادارے ہوں یا خسارہ میں جانے والے، تمام حکومتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے دوست ماحول یقینی بنانا ہے حکومت کا کام سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نجکاری کے پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتربنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…