بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی

datetime 11  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، میں اپنے صوبے کی جنگ وفاق میں لڑوں گا، صوبائی حکومت کو کہا کہ آئیں ایک فورم پر مل کر صوبے کے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہائوس پر قبضہ کی بات کی، میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں، ان کے ساتھ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو پراپر فورم پر آئیں، میرے دروازے اپنوں اور مخالفین سب کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا جمہوریت بہترین انتقام ہے، پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ ورکروں کو آگے لاتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایک ورکر کو وفا کا صلہ دیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں بلاول بھٹو زرداری نے علی امین کو کھانا بھجوایا، سکھر میں تین وقت کا کھانا خورشید شاہ کی طرف سے آیا کرتا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…