جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)28پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے رہا کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے مختصر بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں اتفاق ہونے کے بعد 28 پاکستانی قیدوں کو چھوڑ دیا اور ان کی سزائیں معطل کر کے اسلامی وقار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر ملک پاکستان واپس بھیج دیا،ان کی رہائی سے قبل ایرانی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی تھے جبکہ 60 ایرانی قیدی پاکستانی حکام کی تحویل میں تھے۔

ایرانی حکومت نے گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کو رہا کریں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایران کے نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی امور ڈاکٹر عسکر گلیلان کے ساتھ بات چیت میں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر وزارت داخلہ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…