جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نجی ایئر لائن فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان پہلی پرواز کا آغاز

datetime 11  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی نجی ایئر لائن فلائی جناح نے جمعہ 10مئی سے اسلام آباد سے عمان کے دارالحکومت مسقط کیلئے پہلی نان سٹاپ پرواز کا آغاز کر دیا،مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر پہلی پرواز کا واٹر کینن سلیوٹ کے ذریعے استقبال کیا گیا، نئے روٹ پر دونوں شہروں میں آمد و رفت کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو خوبصورت شہر مسقط دیکھنے کے آسان اور سستے فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ایئر لائن کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق 10مئی 2024سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ کیلئے شروع ہونیوالی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

یہ ایئر لائن کی تیسری بین الاقوامی پرواز ہے جس کی روانگی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلائی جناح کے ترجمان نے کہا کہ فضائی سفر کے مواقع بڑھانے کے لئے مسلسل ترقی اور کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، ہمیں فخر ہے کہ اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نان سٹاپ پروازیں شروع کی ہیں جو ہماری تیسری بین الاقوامی منزل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ سستی اور معیاری فضائی سفر کی سہولت پیش کرنے کے لئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے، فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بس اے 320 طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔

فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کی انتہائی کشادہ نشستوںکے ذریعے فراہم کردہ اضافی آرام کے علاوہ اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے پرلطف اور سستے سفر کے تجربات پیش کرتا ہے جہاں مسافر کم قیمت پر اسنیکس ، سینڈوچ سمیت مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہمارے ہوائی جہاز اسکائی ٹائم سے بھی لیس ہیں جو ایک مفت اندرون پرواز اسٹریمنگ سروس ہے،جو مسافروں کو دوران پرواز مفت تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنے الیکٹرونک آلات پر منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔مسافر اب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com)یا کال سینٹر(111-000-035)یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…