منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 9مئی بارے عام معافی کا مطالبہ

datetime 10  مئی‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 9مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں عام معافی کا اعلان کر کے آگے بڑھتے ہیں، ہم کہتے ہیں 9مئی یوم سیاہ ہے،جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں، لیکن بے قصور نکلی تو معافی کون مانگے گا؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے،گورنر راج نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ملک کے محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہہ دیا تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالیں گے، آج بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں سچ ثابت ہوئیں، میں نے زبان کھولی تو یہ دنیا میں کہیں منہ دکھانے لائق نہیں ہوں گے، 9مئی سے انہیں موقع ملا کہ یہ ہزاروں لوگوں کے گھروں میں گھسیں،ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چپ ہیں، 9مئی کو ایک سال ہوگیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں، ہمیں پٹیاں پڑھانے کے بجائے اپنی اصلاح کریں۔علی امین نے اپنی تقریر کا اختتام ”پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے نعرے سے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…