اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی پر احتجاج کی کال دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ صبح سے پولیس نے سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔71 سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور انہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔