شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل شواہ میں واقع اسلامیہ گرلز ماڈل اسکول کو گزشتہ رات گئے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ڈی پی اوشمالی وزیرستان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکول میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔