اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قائدین سے رابطے کی ذمہ داری دی تھی، بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ہفتے بھی کہا آئین پر سودے بازی نہیں کروں گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی تھی،عمر ایوب پی ٹی آئی نے بہت قربانیاں دی ہیں ، ہمارا ایک پوائنٹ آئین اور قانون کی بالادستی ہے، پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد برداشت کیا،لاٹھیاں کھائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایاگیا، ہم پر قتل،اغوا اور دہشت گردی کے مقدمے درج کیے گئے۔