منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

datetime 8  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پہلی باضابط ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد میں اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اوروزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور ایم کیوایم کے وفد میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی ، اراکین اسمبلی افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز دی گئیں اور سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم وفد نے 14 قائمہ کمٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے وفد کو تجاویز دیتے ہو ئے کہا کہ ہماری ترجیحات میں جو کمیٹیاں شامل ہیں ان میں داخلہ، تعلیم ، بلدیات، صحت اور انڈسٹریزشامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں جس پر ایم کیوایم کی جانب سے تجاویز فراہم کردی گئی ہیں۔پیپلزپارٹی کے وفدنے اس موقع پر کہاکہ لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا جبکہ ایم کیو ایم نے کہاکہ ایوان میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم ہے اس لیے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ان کو ملنی چاہیے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…