راولپنڈی(این این آئی)ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، لائسنس کا حصول مزید آسان بنانے کے لیے چھ ہفتوں کا وقت کم کر کے 15 دن کردیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کے مطابق پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969میں ترمیم کر دی گئی ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈرائیونگ اور سائن ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری 15دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ٹریفک ہیڈکوارٹرریس کورس میں دے سکے گے،اس سے قبل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے پر 6ہفتے انتظار کرنا پڑتا تھا۔چیف ٹریفک آفیسرتیمورخان نے کہاکہ لائسنس کا حصول مزید آسان بنانے کے لیے چھ ہفتوں کا وقت کم کر کے 15دن کردیا گیا ہے تاکہ شہری باسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکے گے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ ٹریفک ہیڈکوارٹرریس کورس میں شہریوں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے،شہری بلا تاخیر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور گاڑی چلائیں۔سی ٹی او نے بتایا کہ روڈ پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت ہرگز نہیں ہے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پردو ہزار روپیہ جرمانہ عائد ہے۔سی ٹی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت مت دیں،ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیجیے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ بنائیے۔