سرگودھا(این این آئی) گٹر میں گری بھینس کو نکالتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاںبحق ہو گئے اور بھینس بھی ہلاک ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاؤں شیرا کھوہ میں گٹر میں گری بھینس کو نکالتے ہوئے دو بھائی ڈوب کا جاں بحق ہو گے اور بھینس بھی ہلاک ہو گئی جن کی نعشیں ریسکیو ٹیم نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں جن کے نعشیں ایک ساتھ گھر پہنچیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ گٹر میں ڈوب کر جاںبحق دو بھائیوں میں ایک بھائی حاضر ڈیوٹی اور دوسرا ریٹائرڈ سرکاری ملازم بتلایا جا رہا ہے۔