جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے 17 گاڑیوں کا تحفہ

datetime 7  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 222 ملین روپے سے خریدی گئی گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ کے حوالے کرنے کی تقریب ٹائون ہال میں ہوئی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چابیاں ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر کے حوالے کیں۔ نئے ٹرک، ٹریکٹر اور دیگر گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے سپرد کئے گئے ہیں۔ ان میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسکویٹر شامل ہے۔

تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لئے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی تھی جبکہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن اور دیگر خدمات کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کیلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی جس کے باعث آج اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کی صلاحیت میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کو صاف ستھرا بنانا وزیراعلیٰ کا ویژن ہے۔ اس کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر صفائی کا ایک موثر نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے لاہور کی ری ویمپنگ کا بڑا پلان بنایا ہے جس پر عملدرآمد سے چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں۔ اس لئے یہاں توجہ بھی زیادہ دینے کی ضرورت ہے۔ ری ویمپنگ پلان کے تحت لاہور کی ہر گلی محلے میں میونسپل خدمات کی فراہمی کے لئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق تبدیلی سرکار نے چلتے ہوئے بلدیاتی نظام کو گھر بھجوا دیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے سپریم کورٹ کے حکم پر بھی سابق دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے تاہم اب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نئی بلدیاتی قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ صرف گندم نہیں کسانوں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی جامع پیکیج لایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…