اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔پوڈ کاسٹ کے دوران جب مہر بانو قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا؟جس پر مہر بانو قریشی بولیں کہ میں اپنی ذاتی رائے میں یہ تسلیم کر رہی ہوں، میرے میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہاں دو غلط مل کر ایک صحیح نہیں بنا سکتے، اب یہ ن لیگ کو کوئی سمجھا دے۔