اسلام آباد(این این آئی)خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الائونسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں70 ہزار کی بجائے2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دولاکھ روپے میں شامل ہوگی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق وزرا کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیاجانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائیگا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021ـ24 ء کے لیے 1303ملین روپے مختص کیے گئے۔