منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف گندم اسکینڈل میں شامل ہیں، اسد قیصر

datetime 6  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گندم اسکینڈل میں شامل ہیں، ان سے پیسے وصول کر نے چاہئیں ،ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، اسکینڈل پر حکومت ڈرامہ بازی کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ماضی میں کافی مسائل رہے، حکومت کو ناجائز ماننے والی ہر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، ہمارا قانونی حق ہے۔محمود خان اچکزئی اور ثناء اللّٰہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ہی نے نگراں حکومت بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف گندم اسکینڈل میں شامل ہیں، ان سے پیسے وصول کرنے چاہئیں، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، اسکینڈل پر حکومت ڈرامہ بازی کررہی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ماضی میں کافی مسائل رہے، حکومت کو ناجائز ماننے والی ہر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، ہمارا قانونی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ ممبران قومی اسمبلی کے بچوں کو بھی معلوم ہے پارلیمنٹ میں ناجائز بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنا خوش آئند ہے، عدالتیں ایسے ہی فیصلہ کریں گی تو پی ٹی آئی جلد حکومت میں آئے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کے کئی تحفظات ہیں، پاکستان کے بارڈر پر رہنے والوں کو ساتھ ملانا چاہیے، صوبائی، وفاقی حکومت کو چمن سے متعلق تحفظات کو سننا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چمن میں 190 سے زائد دنوں سے دھرناجاری ہے، دھرنا دینے والوں کا مطالبہ ہے ڈپٹی کمشنر، ایف سی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کا جس سے دل چاہے وہ مل سکتے ہیں، ہم کبھی کسی غیر آئینی اقدام میں شامل نہیں ہوئے۔محمود خا ن اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران شاہ محمودقریشی کی قیادت میں وفدکابل گیا تھا، بجلی، انڈے ایران سے تجارت کے ذریعے پاکستان آتے ہیں۔ثناء اللّٰہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی 50 فیصد سے زائد آبادی سرحدوں پر ہے، نگراں حکومت کے دور میں صوبے کی کئی چیزوں کو دبوچ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکیں بچھائی گئیں نہ صنعتیں لگائی گئیں، بلوچستان کے ساتھ غلط رویہ رکھا جارہا ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…