جامشورو(این این آئی)موٹروے ایم نائن پر جامشورو لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔لونی کوٹ کے مقام پر رات درمیانی شب ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 مسافرجاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں، مزید کہا تھا کہ تمام زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔حکام نے بتایا تھا کہ مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔بعد ازاں، پولیس نے بتایا کہ مقام ٹریفک حادثے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔