سرگودھا(این این آئی)پنسار کی پھکی کھانے سے خاتون اپنی چار بچیوں سمیت جاںبحق ہو گئی جس پر وزیراعلی پنجاب نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق گڑھ فتح شاہ کے گاؤں کلیانوالہ کی بستی جموں میں پنسار سے پھکی لیکر کھانے سے حالت بگڑ جانے پر 34 سالہ ماں شمیم بی بی اور اسکی بچیاں 8 سالہ مسکان 5 سالہ رخسانہ 4 سالہ افشاں اور 3 سالہ فرزانہ جانبحق ہو گئیں جن کی اس طرح گھرانے میں ماں اور اس کی بچیوں کی ایک ساتھ اموات پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سی پی او اور ڈی آئی جی فیصل آباد نے وقوعہ پر پہنچ کر تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا حکم دے دیا اور بتایا گیا کہ پولیس اور فرانزنگ ٹیمیں تمام ثبوت اکٹھے کر رہی ہیں اور واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کر کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔