منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این ین آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔

شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔اس کے بعد، میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔اداکارہ کا جواب سْن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…