رائے ونڈ( این این آئی)مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو بچوں سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ محمد شریف ،6 سالہ فاریہ اور 3 سالہ صابر شامل ہیں۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔