منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کے نئے کرنسی نوٹ کے باعث بھارت اور پڑوسی ملک کے تعلقات ایک بار پھر نازک صورتحال سے دو چار ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں نیپال کی جانب سے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں، تاہم اس کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نوٹ پر بھارتی علاقے اور کالا پانی جیسا متنازعہ علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے 2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا اپڈیٹڈ نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیک، کالاپانی، لیمپیادھورا کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا۔نیپالی وزیراعظم پشپاکمال دھال کی جانب سے زیر صدارت میٹنگ میں کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری گئی تھی، جس کے بعد سب باقاعدہ طور پر نیپال میں 100 روپے کا یہ نوٹ قابل استعمال ہوگا۔حکومتی ترجمان ریکھا شرما کے مطابق کابینہ کی جانب سے 100 روپے کی کرنسی نوٹ کے دوبارہ ڈیزائن کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ کرنسی نوٹ کے پچھلی سائیڈ پر موجود میپ کو تبدیل کر کے دوسرا میپ شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…