جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

گندم اسکینڈل پر نواز شریف نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قائد نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں (ن)لیگ کے قائد نے کہاکہ ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل پر نوازشریف نے پیرکو وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا اور اسی روز شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے قائد کو رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔

جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو بتایا گیاکہ بحری جہاز گندم لے کر چل پڑے اور منظوری بعد میں ہوئی ، 25دن میں پہنچنے والا جہاز منظوری کے 7روز بعد ہی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں کسانوں سے گندم خریدنے کے طریقہ کار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہاکہ کسان کارڈ فوری دئیے جائیں تاکہ کسانوں کو اگلی فصل میں آسانی ہو۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ آنے پر پنجاب میں گندم خریدنے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،کسانوں کو 5سو ارب کے کسان کارڈ دئیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…