ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بجلی بل ادائیگی کے باوجود بیٹے کی گرفتاری، باپ صدمے سے چل بسا

datetime 3  مئی‬‮  2024 |

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد میں بجلی بل کی ادائیگی کے باوجود نوجوان کی بلا جواز گرفتاری کے صدمے میں بوڑھا باپ زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کے غیر ذمے دارانہ عمل کی وجہ سے ایک اور ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔حیسکو عملے ادائیگیوں اور گرفتاریوں کی مہم کے سلسلے میں لیبر کالونی میں بلوں کی مسلسل ادائیگی کے باوجود نوجوان دانش کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔نوجوان کا ضعیف العمر باپ محمد عبدالمجید یہ صدمہ نہ جھیل سکا۔

یوں حیسکو کے غیر ذمے دارانہ عمل نے اس کی جان لے لی اور ایک ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حیسکو نے سائٹ تھانے میں لیبر کالونی کے رہائشی دانش سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ سائٹ پولیس نے 22 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 416 روپے کا بل ادا نہ کرنے پر دانش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔نوجوان کا والد عبدالمجید نے قسطوں میں بل کا آدھا حصہ ادا کرنے کے بعد اپنے بیٹے کو رہا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ رہا نہ ہو سکا۔گزشتہ روز بوڑھا باپ مایوسی کے عالم میں گھر پہنچا جہاں پریشانی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

تاہم بیٹے کے جیل میں ہونے کی اس کی تدفین نہیں ہو سکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اہل علاقہ باپ کی تدفین میں شرکت کے لیے بیٹے کی پے رول پر رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں اس حوالے سے متعلقہ حکام کو درخواست بھی دی جا رہی ہے۔اہل علاقہ نے ولید کی موت کا ذمے دار حیسکو کو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ کے 13 اضلاع پر مشتمل حیسکو ریجن اب تک 5 ہزار صارفین پر مقدمات درج کرا چکی ہے۔ ان مقدمات میں اصل صارف کے علاوہ ان کے اہل خانہ پر غلط مقدمات کی شکایات بھی معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…