منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

datetime 3  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /دیامر (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں،واقعہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گونر فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری، بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔انہوںنے بتایاکہ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، بس میں سوار خواتین بچے سمیت 20 مسافر جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مسافروں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوع پہنچ گئی ہیں اور رسیکیو آپریشن جاری ہے۔مقامی شخص محمد زمان نے بتایا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی منتقلی میں مقامی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت اور سکردو سے ہے، بیشتر جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کو زخمیوں کی بروقت طبی امداد میں مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شاہراہ قراقرم حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…