منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

9 سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا

datetime 3  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی عدالت نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کیس کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 4 لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نے 9 سالہ بچے کے اغوا کے بعد بدفعلی کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔عدالتی ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں مجرم کے زیادتی کے شواہد ملے تھے۔

مجرم نے ایک سال قبل تیسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کرکے حویلی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والدین کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 27فروی کو تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں تیسری جماعت کے طالب علم کو اغوائ کر کے حویلی میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔مجرم کو سال2023 میں اغواء اور کمسن لڑکے کے ساتھ ریپ کے جرم میں ڈومیلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…